علاقائی

بھائی پھیرو:متحدہ علمائے اہلحدیث کونسل کاقیام

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾  قرآن و حدیث میں انسان کے دین و دنیا کے مسائل کا حل موجود ہے۔ وحی کے پیغام کو عام کر نے کیلیئے ہمیں متحد ہو کر جدو جہد کرنی ہوگی۔متحدہ علمائے اہلحدیث کونسل کے قیام کے موقعے پر علما سے سرپرست اعلی حافظ محمدحنیف شیر نگری کا خطاب۔تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو کی تمام مساجد کے اہلحدیث مکتبہ فکرکے علمائے اکرام کا ایک اجلاس انجمن محمدیہ اہلحدیث کے امیر مرزا مجیب الرحمان کی صدارت میں مسجد مبارک اہلحدیث میں منعقد ہوا جس میں ،،متحدہ علمائے اہلحدیث کونسل ،،کاقیام عمل میں آیا ۔کونسل کا سرپرست معروف عالم دین حافظ محمدحنیف شیر نگری ،صدر مولانا محسن خالد،نائب صدرمولانا محمد زبیر خالد،جنرل سیکرٹری قاری عتیق الر حمان،سیکرٹری نشرواشاعت محمد نعیم ناصر،جوائینٹ سیکرٹری حافظ عبدالودود،ممبر ایگزیکٹو قاری محمد عمر،حافظ عبد الر حمان،قاری محمد بلال منتخب ہوئے۔نو منتخب ارکان سے خطاب کر تے سرپرست اعلی معروف عالم دین حافظ محمدحنیف شیر نگری نے کہا کہ قرآن و حدیث میں انسان کے دین و دنیا کے مسائیل کا حل موجود ہے۔وحی کے پیغام کو عام کر نے کیلیئے ہمیں جدو جہد کرنی ہوگی۔نئی نسل کو دین سے روشناس کر نے کیلیے ہمیں متحد ہو کرکوششیں کر نی ہونگی۔

یہ بھی پڑھیں  حجرہ شاہ مقیم:محکمہ سوئی گیس نے میٹر لگائے بغیر ہی ساڑھے چار ہزار کا بل بھیج دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker