علاقائی

بھائی پھیرو: چار نا معلوم کار سواروں نے ساٹھ سالہ شخص کو بے ہوشی کی حالت میں روڑ پر پھینک کر فرار

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾ چار نا معلوم کار سواروں نے ساٹھ سالہ شخص کو بے ہوشی کی حالت میں ملتان روڈ پر پھینکا اور فرار ہو گئے ۔حالت نازک میں مقامی ہسپتال داخل۔ اطلاع کے با وجود سٹی پولیس کا فی دیر کے بعد موقع پر پہنچی ، شہریوں کی سٹی پولیس کی بے حسی پر اظہار افسوس ۔تفصیلات کے مطابق چار نا معلوم سواروں نے ساٹھ سالہ ممتاز ولد جعفر کو مو ضع پر ناواں کے قریب ملتان روڈ پر پھینک دیا اور موقع سے فرار ہو گئے ۔ نواحی گائوں کے لوگوں نے سٹی پولیس کو اطلاع دی مگر بے حس پولیس کافی دیر بعد موقع پر پہنچی تو شریف شہری پولیس کی بے حسی کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے ۔ بے ہوش شخص کی جیب سے نکلنے والے شناختی کارڈ کے مطابق اس کا نام ممتاز حسین ہے اور موضع مپالکے کا رہائشی ہے جبکہ عارضی پتہ آ فیسرز کالونی اُوکاڑہ درج ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  کوہاٹ:اتفاق ویلفیئرکے تعاون سے’امن برقراررکھنے میں کمیونٹی کا کردار‘ پرایک روزہ ورکشاپ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker