علاقائی

بھائی پھیرو: واپڈا کی نجکاری کے خلاف ایکسین اور ایس ڈی او کے دفاتر کی تالہ بندی ۔ واپڈا ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

بھائی پھیرو(نامہ نگار) تفصیلات کے مطابق واپڈا کی نجکاری کے خلاف پیغام یونین کے رہنما خالد چوہدری اور ہائیڈرو الیکٹرک یونین کے رہنماءظفر جوئیہ کی قیادت میںسینکڑوں مزدوروں نے ایس ڈی او پھولنگر ، ایس ڈی او سرفراز نگر اور ایکسین واپڈا کے دفاتر کو تالے لگا دئےے اور ملتان روڈ پر آ کر احتجاجی مظاہرہ اور نعرے بازی کی ۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے واپڈا یونینوں کے عہدیداران نے کہا کہ حکمران واپڈا کی نجکاری کر کے کھربوں روپے کے سر کاری املاک کو اُونے پونے بیچ کر لوٹ مار کر رہے ہیں اور ہزاروں مزدوروں کا معاشی قتل عام کرنا چاہتے ہیں ۔ ان رہنماﺅں نے کہا کہ ہم قومی ادارے کی نجکاری کے خلاف احتجاج جاری رکھیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:سہارنکے گاؤں سے گزرنے والی گلیاں اور نالیاں ٹھیکیدار نے اکھاڑ کر کھنڈرات بنا دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker