تازہ ترینعلاقائی

بھکر:جعلی نکاح نامہ بنواکر زمین ہتھیانے کی کوشش

bhakkarبھکر(نامہ نگار) جعلی نکاح نامہ بنواکر زمین ہتھیانے کی کوشش کرنے والی مسماۃ بلوچی اور اس کے ساتھیوں کے خلاف کاروائی کیلئے عبدالغفور نے ایس ایس پی سیف اللہ خا ن خٹک کو درخواست گزار دی تفصیلات کے مطابق عبدالغفور نے اپنی تحریری درخواست میں بیان کیا ہے کہ اس کا ماموں محمد نواز ایک درویش صفت انسان تھا اور اس نے اپنی زندگی میں کوئی شادی نہ کی تھی لیکن اس کی وفت کے بعد مسماۃ بلوچی نے اپنے بھائی جیون ،اور ساتھی جہان ،محمد سلیمان اور محمد شیر قوم بلوچ کے ہمراہ مل کر میرے ماموں کی جائیداد ہتھیانے کیلئے اس کے ساتھ شادی کا جعلی نکاح نامہ تیار کرواکر دعویٰ دائرکردیا ہے جو سراسر جھوٹ پر مبنی ہے اس لیے بلوچی اور اس کے ساتھیوں کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے ہمیں انصاف دلوایا جائے عبدالغفور نے درخواست میں مزید کہا کہ ان کی بلوچی وغیرہ سے پہلے بھی دیوانی اور فوجداری مقدمہ بازی چل رہی ہے ۔جس پر ایس ایس پی سیف اللہ خان نے ایس ایچ او دلیوالہ طارق شاہ کو انکوائری کیلئے احکامات جاری کردئیے ہیں

یہ بھی پڑھیں  مفکرینِ مورال اپ اینڈ ڈاؤن

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker