علاقائی

بھکر:استاد کا مبینہ تشدد،بچے کی آنکھ ضائع

بھکر(نامہ نگار) پاکستانی پنجاب کے جنوبی علاقے بھکر میں اسکول ٹیچرکے مبینہ  تشدد سے دوسری جماعت کے ننھے طالبعلم کی آنکھ ضائع ہوگئی جسے تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔نواحی علاقے قصبہ گھسو میں گورنمنٹ ایلیمنڑی اسکول کے ٹیچر امام بخش نے طالبعلم عدیل کو سبق یاد نہ کرنے پر ڈنڈوں سے تشددکا نشانہ بنایا۔پولیس تھانہ صدر منکیرہ نے تاحال واقعہ کا مقدمہ درج نہیں کیا ہے۔ متاثرہ بچے کے والد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےبتایا کہ ہمیں دھمکیاں دی جا رہی ہیں کہ مقدمہ درج نہ کرایا جائے ۔ متاثرین نے اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پسرور : بھارت سے آنے والے دو ہرن لوگوں نے پکڑ کرپولیس کے حوالے کردیئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker