تازہ ترینعلاقائی

بہاولپورکا ویٹرنری کالج خطے میں لائیو سٹاک اورڈیری کی ترقی میں اہم کردارادا کررہاہے،سیکرٹری لائیو سٹاک

bahawalpurبہاول پور(بیو رو چیف ) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا ویٹرنری کالج خطے میں لائیو سٹاک اور ڈیری کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔حکومت پنجاب اس کالج کی ترقی کے لیے ہر طرح کے تعاون کے لیے تیار ہے ۔اِ ن خیالات کا اظہار سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب سکواڈرن لیڈر (ر) محمد عرفان الٰہی نے پروفیسر ڈاکٹر محمد مختار وائس چانسلر سے اُن کے دفتر میں ملاقات کے موقع پر کیا۔ سیکرٹری لائیوسٹاک نے کہا کہ جامعہ اسلامیہ کا ویٹرنری کالج بہترین فیکلٹی اور سہولیات کے باعث طلبہ وطالبات کو ویٹرنری کے شعبہ میں معیاری تعلیم فراہم کر رہا ہے۔کالج کے طلبہ وطالبات محکمہ لائیو سٹاک کے فارمز کو تجرباتی مقاصد کے لیے استعمال کر سکتے ہیں جہاں پر اُن کی تربیت کے لیے تمام تر وسائل فراہم کیے جائیں گے۔ بہاولپور کے گردونواح میں واقع لائیو سٹاک فارمزخاص طور پر جگیت پیر میں واقع فارم اس سلسلے میں انتہائی مناسب رہیں گے۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد مختار نے کہا کہ ہمارے ویٹرنری کے فارغ التحصیل طلبہ وطالبات پبلک سروس کمیشن سمیت سرکاری اور نجی شعبے میں ملازمت کے لیے امتحانات اور انٹرویوز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔یونیورسٹی میں تمام شعبہ جات میں معیار تعلیم پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ گزشتہ ستمبر میں سالانہ داخلوں کے موقعوں پر 4ہزار سیٹوں کے لیے 24ہزار امیدواروں نے درخواستیں دیں۔اِسی طرح فیکلٹی کی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور اعلیٰ تعلیم کے لیے اساتذہ کو بیرون ممالک بھیجنے کے ساتھ ساتھ دنیا کی اعلیٰ ترین درسگاہوں سے ڈاکٹریٹ کرنے والے اساتذہ کو بھی یونیورسٹی میں ملازمتیں مہیا کی جا رہی ہیں۔حال ہی میں حکومت پنجاب نے جامعہ اسلامیہ میں پوسٹ گریجویٹ میڈیکل کالج کے قیام کی منظوری دی ہے جس سے اس یونیورسٹی کی اہمیت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ یہاں پر فارمیسی ، بائیو کیمسٹری، کیمسٹری اور لائف سائنسز کی پہلے ہی انتہائی قابل اور کوالیفائیڈ فیکلٹی موجود ہے ۔ بلاشبہ یونیورسٹی کا ویٹرنری کالج اس خطے میں لائیو سٹاک اور ڈیری کی ترقی میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے بھرپور تعاون وسرپرستی کی امید ہے ۔ صوبائی سیکرٹری لائیو سٹاک نے یونیورسٹی کی تعمیر وترقی اور معیار تعلیم میں اضافے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا ۔ اس موقع پروائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد مختار نے سکواڈرن لیڈر (ر) محمد عرفان الٰہی کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی

یہ بھی پڑھیں  پی ٹی آئی کو یہودی لابی سےفنڈنگ کےثبوت موجود ہیں،دانیال عزیز

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker