تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر:یوم عاشور،پولیس کا دیگراداروں کے ہمراہ فلیگ مارچ

(ڈ سٹرکٹ رپورٹر)ضلع بہاولنگر میں عاشورہ محرم الحرام روایتی مذہبی عقیدت واحترام سے منایا جارہا ہے مجالس کا سلسلہ پرامن ماحول میں جاری ہے ضلع پولیس نے یوم عاشور کے 38 جلوسوں اور 392 مجالس کے لئے سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دینے کے سلسلے میں فلیگ مارچ کا اہتمام کیا گیا فلیگ مارچ میں پنجاب پولیس ، ایلیٹ فورس ، ٹریفک پولیس کے قومی رضاکاروں ، سول ڈیفنس، کے علاوہ ریسکیو 1122 ، ٹی ایم اے ، دیگر اداروں نے شرکت کی فلیگ مارچ کا آغاز پولیس لائن سے ہوا اور شہر بھر کی اہم شاہراؤں ، چوکوں شہر کی اہم سڑکوں جیل روڈ مرکزی امام بار گاہ روڈ رفیق شاہ چوک بلدیہ روڈ چشتیاں روڈ سرکلر روڈ سے ہوتا ہوا پولیس لائن میں اختتام پزیر ہوااس موقع پر جلوسوں کے روٹس پر انتظامات کاخصوصی جائزہ لیا گیا ڈی پی او عبدالحمید کھوسہ نے سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے میڈیا کو بتایا کہ گذشتہ سال کی نسبت سکیور ٹی کے بہتر انتظامات کیے جارہے ہیں جلوسوں کے راستوں اور امام بارگاہوں پر خفیہ کیمرے نصب کر کے مکمل مانیٹرنگ کی جائے گی جلوسوں کے داخلی وخارجی راستوں پر واک تھروگیٹ اور میٹل ڈیٹیکرزکے ذریعہ ہر شخص کی چیکنگ سکریننگ ہو گی اس سال ضلع بھر میں محرم الحرام کے دوران پولیس کے 1600 سے ذائد اہلکار ان و دیگر عملہ ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  پھولنگر:فیکٹری میں لگنے والی آگ دوبارہ بھڑک اٹھی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker