تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر:سابق آئی جی کے بیٹے کاغریب مزدورپر تشدد

بہاولنگر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) سابق آئی جی کے بیٹے کاغریب مزدورپر تشدد۔اغواء کرکے تین گھنٹے اپنے ڈیرے میں باندھے رکھا ۔مدعی کی درخواست پرپولیس نے خلیل خان کے ڈیرے سے مغوی نا صرکو برآمد کرلیا۔مغوی پر جھوٹے مقدمات کے اندراج کیلئے بااثر زمیندارخلیل خان کا پولیس پر دباؤ۔مغوی ناصر کوخلیل خان کے ڈیرے سے بازیاب کروایا ہے۔ قانون کے مطابق کاروائی ہوگی ایس ایچ او کا موقف۔مقدمہ درج نہ ہونے پر اہلیان علاقہ کا احتجاج۔وزیراعلی اور آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔
چوہدری غلام نبی طارق آبادمیں ثاقب خان ترین کے رقبہ پربطورمنیجرڈیوٹی دے رہا ہے جس نے فیکٹری اور رقبہ کی دیکھ بھال کیلئے ناصرخان کو بطورچوکیدارملازم رکھا ہوا تھا ۔خلیل خان،جلیل خان ،عثمان خان،ہمراہ دیگرملزمان فیکٹری میں آئے اور ناصرخان پر تشددشروع کردیا۔کمرے میں پڑی دوسرے ملازم کی 12بوربندوق لائسنس اور کارتوس اٹھالیے ۔خلیل خان کے حکم پر دیگر ہمراہ افراد نے نا صر چوکیدارکو زبردستی اْٹھالیا اور خلیل خان کے ڈیرے پر لے جاکر ہاتھ پاؤں باندھتے ہوئے کمرے میں بند کردیا۔چوکیدارغلام نبی نے واقعہ کی اطلاع ہوتے ہی متعلقہ ایس ایچ او تھانہ مدرسہ انسپکٹرذاکرکو حالات سے آگاہ کیا۔ایس ایچ او نے رشید اے ایس آئی کو خلیل خان ،جلیل خان پسران ابراہیم خان ترین سابق آئی جی جیل خانہ جات کے ڈیرے پر روانہ کیا جس نے مغوی ناصر ڈیرے کے ایک کمرے سے برآمد کیا اورناصرکولیکر تھانے میں آگیا۔اے ایس آئی نے بھی بااثرزمینداران کو گرفتارکرنے کی جرات نہ کی۔بعدازاں مدعی چوہدری غلام نبی کی درخواست پر پولیس نے خلیل خان وغیرہ کو تھانے میں آنے کو کہا تو انہوں نے انکارکرتے ہوئے کہا کہ ہم ڈی پی او سے بات کریں گے اور کسی سے بات کرنا ہمارے مقام کے خلاف ہے ۔پولیس نے مدعی چوہدری غلام نبی کی درخواست وصول تو کرلی لیکن بااثر زمیندارسابق آئی جی جیل خانہ جات کے بیٹے خلیل خان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے حوالے سے ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے ۔پولیس کی جانب سے مقدمہ درج نہ کیئے جانے پر اہلیان علاقہ کا مقامی بااثرز مینداراور پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  منڈی شاہ جیونہ کو فوری طور پر تحصیل کا درجہ دیا جائے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker