تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر:ایک شام طالب جتوئی کے نام

بہاولنگر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بہاولنگر:ایک شام طالب جتوئی کے نام سے ا سلامیہ یونیو رسٹی بہاولنگر کیمپس میں ایک مشاعرے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی شعراء کے ساتھ ساتھ جنوبی پنجاب کے معروف شعراء کرام ادیب اور دانشوروں نے شرکت کی ۔تقریب کے مہمان خصوصی خاور وحید جبکہ صدارت کے فرائض پروفیسر عامر سہیل نے سر انجام دیئے ۔تفصیلات کے مطابق اسلامیہ یو نیو رسٹی بہاولنگر کیمپس میں ایک مشاعرے کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں جنوبی پنجاب کے معروف شعراء کرام نے اپنے کلام سے حاضرین کو محضوض کیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میز بان پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال نے طالب جتوئی کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ طالب جتوئی پنجاب ادب کا بہت بڑا شاعر ہے بلا شبہ ماں بولی زبان کے فروغ کے لئے انکی کا وشوں کو مؤرخ سنہری حروف میں لکھے گا ۔ انہوں نے کہا کہ شاعری روح کی غذا ہے آج کے مادی دور میں جہاں سوشل میڈیا اور انٹر نیٹ نے ہمیں کتاب بینی اور اسطرح کی ادبی تقریبات سے نوجوان نسل کو ادب کی طرف مائل کرنے میں مدد ملے گی ۔اپنے ادارے کی جانب سے اس طرح کی ادبی تقریبات کے مسلسل انعقاد کی کو شش کروں گا ۔تقریب میں بہاولنگر کے مقامی شعراء خاور وحید ،عامر سہیل ، حسن ارشاد ،پروفیسر اسد زیدی ،راؤ آصف عباد ، عمران نقوی ، راؤ انعام اللہ خان، عامر بخاری اور ایوب عالم نے اپنا کلام پیش کیا ۔مشاعرے کی نقابت نوجوان شاعر بابر زیدی نے احسن طریقے سے سر انجام دی ۔آخر میں ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال نے مہمانوں میں تحائف تقسیم کئے۔

یہ بھی پڑھیں  سپریم کورٹ نے نااہلی کیخلاف طلال چودھری کی انٹراکورٹ اپیل مسترد کر دی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker