تازہ ترینعلاقائی

جب تک ہمارا بہاولپور صوبہ بحال نہیں ہوگا اس وقت تک عوام کے مسائل حل نہیں ہوں گے، نوابزادی سائرہ عباسی

بہاولپور﴿ بیو رو چیف ﴾جب تک ہمارا بہاولپور صوبہ بحال نہیں ہوگا اس وقت تک ہماری عوام کے مسائل حل نہیں ہوں گے بہاولپور صوبے کی بحالی کیلئے ہمارے نوجوان بھر پور جدوجہد کررہے ہیں‘ اور ہم سب مل کر عنقریب اپنے چھینے گئے حقوق واپس لے کر رہیں گے‘ جو ہمارا حق ہمارے نوجوان پڑھ لکھ کر ڈگریاں لے کر روزگارکی تلاش میں دربدر کے دھکے کھا رہے ہیں ان خیالات کااظہار مرکزی رہنما تحریک بحالی صوبہ بہاول پور و ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ فنگشنل بہاول پور نوابزادی سائرہ عباسی نے اپنے ایک بیان میں کیاانہوں نے کہاکہہمیں حکمران مجبور نہ کریں ہم بہاولپور صوبے کی خاطر دیوار چین سے بھی ٹکرا جائیں گے لوگ باتیں کرتے ہیں ہم اپنے عوام کے حقوق کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ہمیں اور زیادہ مجبور نہ کیا جائے فوری طور پر وعدے کے مطابق بہاولپور کا دورہ کریں اور صوبے کا اعلان کریں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں  گوجرانوالہ:تفتیشی افسران کو چاہیے کہ دل میں خوف خدا رکھتے ہوئے ،سی پی او

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker