تازہ ترینعلاقائی

اضلاع بہاولپور،رحیم یار خاں،بہاولنگر میں گذشتہ 2روز کے دوران 118دکانوں پر چھاپے مارے گئے

بہاولپور﴿بیو رو چیف﴾اضلاع بہاولپور،رحیم یار خاں،بہاولنگر میں گذشتہ 2روز کے دوران 118دکانوں پر چھاپے مارے گئے اورمقررکردہ نرخوں سے زائد قیمت وصول کرنے پر2لاکھ47ہزار روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا۔یہ بات کمشنر بہاولپور ڈویژن محمد خان کھچی نے آج یہاں بتائی۔انہوں نے کہا کہ ڈویژن بھر کے تمام رمضان بازاروں میں ہمہ وقتی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس تعینات کر دیئے گئے ہیں اور کسی بھی شکایت کی صورت میں فی الفور قانون کے مطابق عمل میں لائی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ2دن کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں نے تقریباً239مارکیٹوں کا دورہ کیا اور وہاں پر اشیائ صرف کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ گراں فروشی اور ناجائز منافع خوری کے مرتکب دوکانداروں سے کوئی رعایت نہ برتی جائے۔انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں معیاری اشیائ کو کنٹرول ریٹ پر فروخت کرنے کیلئے سخت اقدامات کئے گئے ہیں اور اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ عام صارفین کو تمام اشیائ مقررہ نرخوں پر فراہم ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ قیمتوں کے کنٹرول کے ساتھ ساتھ ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹ کی روک تھام کیلئے بھی موثر کاروائی کی جا رہی ہے۔اس کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہوئے ہیں۔انہوںنے کہا کہ انتظامیہ کسی کی بھی ناجائزپکڑ دھکڑ پر یقین نہیں رکھتی لیکن احترام رمضان آرڈیننس پر عمل درآمد ہر صورت میں کرایا جائے گا اورخلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:ڈی سی او کابابا فرید شوگرملزاورعبداللہ شوگرملز کو واجب الادارقم کی ادائیگی کاحکم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker