تازہ ترینعلاقائی

کمشنر کی ہدایت پر نیشنل پارک لال سوہانرا کی حددو میں لگی آرامشینوں کیخلاف کاروائی

بہاولپور(بیو رو چیف) کمشنر کی ہدایت پر نیشنل پارک لال سوہانرا کی حددو میں لگی آرامشینوں کیخلاف کاروائی، آرامشینیں اکھاڑ کر سامان قبضہ میں لے لیاگیا۔ اقدام سرکاری لکڑی کی چوری کی روک تھام کیلئے کیاگیاہے ڈی ایف او تفصیل کے مطابق فاریسٹ ایکٹ2012 کے تحت کسی بھی جنگل کے اردگرد پانچ میل کی حددو میں آرامشینیں نصب نہیں کی جاسکتیں لال سوہانرا جنگل کے قریب لگی آرامشینوں کے بارے میں شکایت کی کہ وہاں سرکاری لکڑی چرا کرلائی جاتی ہے اوراسے آگے فروخت کیاجاتاہے۔ ان اطلاعات کاکمشنربہاولپورمحمدخان کچھی نے فوری نوٹس لیا اور محکمہ جنگلات کے حکام کو یہ آرامیشیں ختم کرانے کی ہدایت کی جس پر ڈسٹرکٹ فارلسٹ آفیسر لال سوہانرا ملک فداحسین نے ان آرامشینوں کے مالکان کو آرامیشیں اکھاڑنے کے نوٹس جاری کیے لیکن مالکان نے آرامشینیں ختم نہ کیں جس پر کاروائی کرتے ہوئے ڈی ایف اوملک فداحسین نے رینج افسران محمدسرور اورجام محمداسحاق کے ہمراہ پولیس صدریزمان اور محکمہ جنگلات کے ملازمین کی معیت میں کاروائی کرتے ہوئے آرا مشینوں کو اکھاڑ دیا ان کے فاؤنڈیشن توڑ دیئے گئے اورسامان قبضہ میں لے لیاگیا جس لوگوں کی آرامشینیں ختم کرائی گئیں ان میں چک نمبر148 ڈی بی کے محمدیعقوب، چک نمبر145 کے محمدعلی، محمدصادق، چک146 ڈی بی کے عبدالحمید، عبداللہ، عبیداللہ اور چک147 ڈی بی کے محمداشرف اور محمداقبال شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  دنیا ہم پر ہنس رہی ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker