تازہ ترینعلاقائی

ضلع بہاولپور محرم الحرام میں 247لائسنسی،روائتی جلوس اور 558مجالس منعقد ہونگی

بہاولپور (بیو رو چیف) ضلع بہاولپور محرم الحرام میں 247لائسنسی،روائتی جلوس اور 558مجالس منعقد ہونگی۔سروے کے مطابق35جلوس اور20مجالس کو حساس قرار دے دیاگیاہے ۔ مقدم مہینے کو پر امن بنانے کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کر لئے گئے ہیں۔اس ما ہ مقدس میں بہاولپور پولیس سے 2032آفیسر اور اہلکار اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔ اس کے علاوہ رینجر ز کی 4پلاٹون،پنجاب کانسٹیبلری کی 10پلاٹون ،ایلیٹ فورس کی 20ٹیمیں،900قومی رضا کار اور 1600 ایڈیشنل فورس کے اہلکار بھی اپنی خدمت سرانجام دیں گے۔اس کے علاوہ یکم محرم الحرام سے جلوس اور مجالس ایریامیں ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  الطاف حسین کی 61 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker