تازہ ترینعلاقائی

قبضہ گروپ نے مکان پرقبضہ پرناکامی ہونے پرمالک مکان پرجھوٹے پرچوں کی بھرمار کردی

بہاولپور(نامہ نگار) قبضہ گروپ نے مکان پرقبضہ پرناکامی ہونے پرمالک مکان پرجھوٹے پرچوں کی بھرمار کردی۔تفصیل کے مطابق مہاجرکالونی کے رہائشی منظور احمد نے میڈیا کوبتایا کہ میں نے1976 میں نے خادم حسین سے مہاجرکالونی میں مکان خریدا اورہائش پذیر ہوگیا خادم حسین کے فو ت ہونے پرنذرحسین اوراس کے بیٹوں ابرارالحسن ریٹائرڈ سرکاری ملازم نے مکان پرقبضہ کرنے کی کوشش کی اورزبردستی میری فیملی اورمجھے مکان میں محبوس کرکے باہر سے تالالگادیا اورباہر اسلحہ سے لیس نامعلوم شخص بےٹھادیا جس پراہل علاقہ اورپولیس تھانہ بغدادالجدید نے ہماری جان چھڑائی اس کے بعدابرارالحسن وغیرہ نے مجھ پر جھوٹے پرچے کراناشروع کردیئے اس پر میں معززین علاقہ کولے کر آر پی او کے پاس پیش ہوا انہوںنے میری دادرسی کرتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی کوپرچہ فوری طورخارج کرنے کاحکم دیا۔ میں ایک غریب آدمی ہوں اوریہ مکان میری پوری زندگی کی جمع پونجی ہے۔ اورمیرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں اوراس گھر کے علاوہ میرے پاس سرچھپانے کیلئے کوئی اورٹھکانہ نہیں ہے میری وزیراعلی پنجاب، کمشنر بہاولپور، آئی جی پنجاب سے اپیل ہے کہ مجھے ابرارالحسن سے جان ومالی خطرہ ہے مجھے تحفظ فراہم کیاجائے اور ان کیخلاف قانونی کاروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker