تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر:نہری پانی کی کمی سے فصل کپاس تباہی کے دہانے پر ہے،اعجاز گجر

بہاولنگر﴿فیصل محمود سے﴾شدید ترین آبی بحران نے علاقہ ہارون آباد کی نقد آور فصل کپاس کی پیداوار کو بری طرح متاثر کر دیا ۔کاشتکار آبی بحران کے باعث معاشی دبائو کا شکار ہو گئے ۔ضلعی صدر کسان بورڈ میاں اعجاز احمد گجر نے کہا ہے کہ علاقہ ہارون آباد کا تمام تر دارو مدار فصل کپاس پر ہے مگر نہری پانی کی شدید کمی کے باعث کپاس کی بروقت بوائی ممکن نہ ہو سکی اور پانی کے بحران نے بوائی میں کپاس کو اس حد تک متاثر کیا کہ گزشتہ سالوں کی نسبت اس سیزن میں کم از کم 20فیصد کم کپاس کاشت کی گئی ۔اب کپاس کی فصل اس کیفیت میں ہے کہ اس کے لئے پانی کی قطرہ سونے کی بوند جیسا درجہ رکھتا ہے مگر علاقہ ہارون آباد میں کاشتکاروں کے مطابق اس مرتبہ آبی بحران مزید شدت اختیار کر گیا ہے اور انہیں گزشتہ سال کی نسبت کم از کم 25فیصد کم پانی دیا جاتا رہا ہے ۔میاں اعجاز احمد گجر نے کہا ہے کہ زرعی نہری پانی کی کمی سے فصل کپاس تباہی کے دہانے پر ہے اور شدید ترین گرمی میں فصل کو نہری پانی کی عدم دستیابی نے فصل کپا س کو برباد کر کے رکھ دیا ہے اور پیداوار میں نمایاں کمی کا خدشہ ہے ۔آخر میں انہوںنے کہا کہ ہارون آباد کے لئے نہری پانی کا مسلہ حل نہ کیا کرنے والے حکمران اس غریب علاقہ کے پسے ہوئے عوام کے ساتھ ظلم و ستم کر رہے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker