تازہ ترینعلاقائی

بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ

بہاول پور﴿فیصل محمود سے﴾ بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ صدر چیمبر صاحبزادہ مزمل الرشید عباسی کی زیرصدارت منعقد ہوئی جس میں نائب صدر چوہدری وحید اختر اور دیگر اراکین کے علاوہ چیمبر کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے پانی، بجلی و گیس کے کنوینر میاں شاہد اقبال نے شرکت کی۔ ہاؤس نے سمال انڈسٹریز سٹیٹ بہاولپور میں واقع پلاٹس کی ایک لاکھ دس ہزار روپے فی مرلہ کے حساب سے تشخیص پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی کسی بھی انڈسٹریل سٹیٹ میں اتنے زیادہ ریٹس نہیں ہیں۔ بہاولپور کی پسماندگی کے پیش نظر انڈسٹریل پلاٹس کا ریٹ سرمایہ کاروں کی پہنچ میں ہونا چاہئے نیز صنعتی یونٹس کے قیام کے لئے علیحدہ سے ” انڈسٹریل کیٹگری” متعارف کرائی جائے۔ ہاؤس نے اس امید کا اظہار کیا کہ بہاولپور کی تجارتی و صنعتی ترقی کیلئے بہاولپور چیمبر کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کئے گئے مطالبات پر مجاز محکمے فوری اقدامات کریں گے۔ ہاؤس نے بہاولپور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بہاولپور چیمبر کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا اور ا سکی تکمیل پر میاں محمد بلیغ الرحمن ﴿ایم این اے﴾ اور متعلقہ اداروں کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔ ہاؤس نے ملک میں جاری توانائی بحران کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ بہاولپور کا علاقہ شمسی تونائی کے حصول کیلئے نہایت سازگار ہے لہذا بہاولپور میں سولر پلانٹس لگانے میں دلچسپی رکھنے والی کمپنیاں اور انوسٹرز سامنے آئیں ۔ اس مقصد کے لئے چیمبر اپنا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔ اجلاس کے دوران بہاولپور ریجن میں امن عامہ کی خراب صورتحال خصوصاً اغوائ برائے تاوان کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ جرائم کی تمام وارداتوں کا سُراغ لگا کر مجرموں کو قانونی شکنجے میں کسا جائے اور سی پی ایل سی کو بحال کرکے مؤثر اور فعال بنایا جائے ۔ اجلاس میں حکومت پنجاب کی طرف سے شہری علاقوں میں کرائے گئے انڈسٹریل سروے پر غور وخوض ہوا ایگزیکٹو کمیٹی نے بہاولپور چیمبر کے قیام کے 25سال مکمل ہونے پر چیمبر کی سِلور جوبلی تقریبات کے انعقاد کی بھی منظوری دی۔

یہ بھی پڑھیں  اپوزیشن جماعتوں کوایک پلیٹ فارم پرجمع ہوناہوگا،سلیم سیف اللہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker