تازہ ترینعلاقائی

سابق وفاقی وزیرمحمد علی درانی قائد تحریک بحالی صوبہ بہاولپور قلعہ ڈیروارآمد

بہاولپور ﴿ بیو رو چیف ﴾ سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی قائد تحریک بحالی صوبہ بہاولپور قلعہ ڈیروار آمد اس موقع پر قاضی اللہ ڈتہ کے ڈیرہ پر چولستانیوں سے اُن کے مسائل سنے۔ قاضی اللہ ڈتہ نمبردار ،سابق ناظم شاہ نواز خان ،ڈیزرٹ ویلفیئر آ رگنائیزیشن کے صدر، ریاض خان بلوچ ، ملک سچو ،محمد نواز خان ،اور دیگرچولستانیوں نے چولستان میں خشک سالی اور قید کی وجہ سے ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا ۔مخدوم ناصر بخاری, ملک محمد قاسم کھوکھر اور وحید خان لاشاری بھی ہمراہ تھے۔ اس موقع پر محمد علی درانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چولستان میں خشک سالی اور قید حکومت کی غفلت ، بدانتظامی اور نااہلی کی وجہ سے ہے ۔چولستان کا 64لاکھ ایکڑ رقبہ ،2لاکھ چولستانی اور 20لاکھ سے زائد جانور پانی کی بوند بوند کو ترس گے ہیں ۔چولستان کیلئے 250کلو میٹر پانی فراہم کرنے والی پائپ لائن کے تمام پمپنگ سٹیشنز بند ہیں چولستان کی نہروں سے پانی فراہم نہیں کیا جارہا 25فیصد لائف سٹار دینے والے علاقہ کے مکینوں کے ساتھ شدید ناانصافی اور ظلم کیا جارہا ہے ۔وفاقی اور پنجاب حکوت ، متعلقہ محکمے اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے ہنگامی انتظام نہ کئے تو قیمتی جانوں کے شدید نقصان کا خطرہ ہے ۔انھوں نے کہا چولستان میں ٹوبوں کی بروقت صفائی ہوتی تو ٹوبوں سلٹ آجانے کی وہ سے ان میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش کم نہ ہوتی ۔اربوں ورپے مالیت سے بچھائی گئی پائپ لائن فوری چالو کی جائے اور چولستان کی نہروں میں پانی فراہم کیا جائے تحریک بحالی صوبہ بہاولپور مخدوم ناصر بخاری نے کہا کے فرزند بہاولپور محمدعلی درانی نے تین بار چولستان کی الاٹ منٹ رکوائی ۔آج بھی وہ چولستانیوں کے حقوق کے تحافظ کے لئے اُن کے ساتھ کھڑے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ چولستان کو آفت علاقہ قرار دے کر تمام سرکاری محاصل معاف کیئے جائیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker