تازہ ترینعلاقائی

بہاولپور:ڈی سی اوسکندر ذوالقرنین نےرمضان المبارک میں اشیائ خوردونوش کے نرخ مقررکردیئے

بہاول پور﴿ بیو رو چیف ﴾ڈسٹرکٹ آفیسر کوارڈی نیشن سکندر ذوالقرنین نے رمضان المبارک میں اشیائ خوردونوش کے نرخ مقرر کر دیئے ہیں۔یہ نرخ ڈی سی او آفس میں منعقدہ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میںمقرر کئے گئے۔ ان کا اطلاق ضلع بھر میں ہوگا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ آفیسر انٹرپرائزز پرویز فہیم بخاری، اسسٹنٹ کمشنر صدر تنویر جھنڈیر،اسسٹنٹ کمشنر سٹی کیپٹن﴿ر﴾ خالد محمود، اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ وسیم انور خان،اسسٹنٹ کمشنر یزمان محمد عبدالستار خان،اسسٹنٹ کمشنر خیر پور ٹامیوالی فاروق صدیق،اسسٹنٹ کمشنر حاصل پور میاں امام بخش سمیت انجمن تاجران کے نمائندوں اور مارکیٹ کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق چاول کرنل پرانا 110روپے کلو،چاول کرنل نیا95روپے کلو،چاول سیلا75روپے کلو،چاول ٹوٹا55روپے کلو،چاول اری38روپے کلو،دال چنا موٹی110روپے کلو،دال چنا دوم105روپے کلو،بیسن 107روپے کلو،دال مونگ98روپے کلو،دال مسور80روپے کلو،دال ماش موٹی دھلی ہوئی100روپے کلو،دال ماش چھوٹی دوم80روپے کلو،سفید چنا اول120روپے کلو،سفید چنا دوم94روپے کلو،کالا چنا95روپے کلو،سرخ مرچ پسی ہوئی160روپے کلو،کھلا دودھ50روپے لیٹر،دہی 55روپے کلو،گڑ55روپے کلو،معدہ34روپے کلو،سوجی34روپے کلو،گوشت چھوٹا 400روپے کلو،گوشت بڑا220روپے کلومیں فروخت کیے جا سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  قصور:دو نا معلوم نقاب پوش ڈاکوچھ افراد سے تین لاکھ 97ہزار نقدی، 6موبائل فون، ATMو شناختی کارڈ لیکر فرار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker