تازہ ترینعلاقائی

ڈسٹرکٹ بہاولپور کے کنٹرول روم میں گذشتہ6ماہ میں 205527فون کالز موصول ہوئی

بہاولپور ( بیو رو چیف )رواں سال 2012کی پہلی ششماہی سے متعلق بریفنگ میں ملک آصف رحیم چنڑ ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر نے پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122بہاولپور کی گذشتہ 6ماہ کی کارکردگی بتاتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ بہاولپور کے کنٹرول روم میں گذشتہ6ماہ میں 205527فون کالز موصول ہوئیں۔جن میں 8159 ایمرجنسی کالز تھیں۔ جن پر جائے وقوعہ پر پہنچنے کا اوسطاً وقت 6.08 منٹ رہا۔ پہلی ششماہی میں 2166 روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ 179 آگ لگنے کے واقعات 311 لڑائی جھگڑے کے واقعات 6002 میڈیکل و دیگر ایمر جنسیزپانی میں ڈوبنے گرنے یا کنویں میں دب جانے کے واقعات اور اسپیشل ریسکیو آپریشن شامل ہیں۔ریسکیو1122بہاولپور ڈویژن نے گذشتہ 6ماہ میں 7917 افرادکو ریسکیو کیاجن میں1861 افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کیا اور 6075 افراد جو شدید نوعیت کے زخمی تھے ان کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کیاگیا۔مزید برآں ڈویژنل ایمرجنسی آفیسرملک آصف رحیم چنڑ نے اس بات کا شدید نوٹس لیا کہ ڈسٹرکٹ بہاولپور ریسکیو1122 کنٹرول روم میں موصول ہونے والی غیر متعلقہ کالز میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ انھوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ باعث دلچسپی و تفریح کیلے ریسکیو 1122 کی ہیلپ لائن کا ہر گز استعمال نہ کیا جائے ۔کیونکہ حقیقت میں ایمرجنسی کے شکار لوگ کسی بھی شدید ایمرجنسی کی صورت میںان کو شدید مشکل کا سامنہ کرنا پٹرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس نمبر کے غلط استعمال سے کسی کی جان بھی جا سکتی ہے لہذا عوام کو چاہئے کہ ایمرجنسی ہیلپ لائن 1122پر سوائے حادثہ کی اطلاع کے کوئی دوسری کال نہ کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں  چینی قونصیلٹ حملے پر سیاست

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker