تازہ ترینعلاقائی

تحریک انصاف کے سرپرست اعلیٰ شیخ عباس رضا نے اپنے بھائی کو قانون کے شکنجے سے بچانے کیلئے عدالت سے عبوری ضمانت کروالی

بہاول پور ﴿بیو رو چیف﴾ تحریک انصاف کے سرپرست اعلیٰ شیخ عباس رضا کے بھائی سابق ڈائریکٹر شعبہ حادثات وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور ڈاکٹر محمد اسلم شیخ وغیرہ کے ہاتھوں مبینہ طور پر تشدد کے ذریعہ قتل کئے گئے بابر طفیل نامی الیکٹریشن کے قتل کے مقدمہ کے اندراج کے بعد ڈی پی او بہاولپور سہیل حبیب تاجک کے حکم پر اے ایس آئی وحید کی گرفتاری اور ایس ایچ او تھانہ کوتوالی اکرام شاہ کی معطلی کے بعد پولیس نے ڈی پی او کے حکم پر قتل کے مقدمہ کے مین ملزم ڈاکٹر محمد اسلم شیخ کی گرفتاری کیلئے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جب تحریک انصاف کے سرپرست اعلیٰ شیخ عباس رضا کے گرد گھیرا تنگ کیا تو اس نے اپنے بھائی کو قانون کے شکنجے سے بچانے کیلئے عدالت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سے عبوری ضمانت کروالی ہے اور ملزم ڈاکٹر محمد اسلم شیخ ایس پی انوسٹی گیشن کے روبرو تفتیش کیلئے پیش ہوگیا ہے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے بہاولپور کے نواح میں جھانگی والا روڈ پر واقع ایک فیکٹری میں مقتول کو بیہمانہ تشدد کرکے قتل کردیا اور قتل کی واردات پر پردہ ڈالنے کیلئے مقتول کی نعش چھت والے پنکھے سے لٹکا کر اقدام خود کشی کرنے کا ڈرامہ کیا لیکن جونہی مقتول کے ورثائ کو اس قتل کی اطلاع ملی تو وہ تھانہ کوتوالی پہنچ گئے جہاں تفتیشی آفیسر وحید کو دیکھ کر مشتعل ہوگئے اور مظاہرہ کرتے ہوئے تھانہ میں توڑ پھوڑ کی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او بہاولپور نے سخت نوٹس لیا اور ڈی ایس پی سٹی کو موقع پر بھیجا جس نے مظاہرین کو انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی اور ڈی پی او کے حکم پر الیکٹریشن کے قتل کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا لیکن مین ملزم ڈاکٹر محمد اسلم شیخ گرفتار نہیں ہوا تھا اسکی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے تھے کہ ملزم نے عبوری ضمانت کرواکر شامل تفتیش ہوگیا ہے

یہ بھی پڑھیں  جمبر:25جولائی جمبر کی عوام کا فتح کا دن ہوگا۔رانا محمد حیات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker