تازہ ترینعلاقائی

صوبہ بہاولپوربحالی کی مخالفت کرنےوالےسیاسی خودکشی کریں گے،مخدوم احمد

رحیم یار خان(نامہ نگار)  مسلم لیگ فنکشنل پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود کا کہنا ہے کہ پاکستان میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے بڑا کوئی وڈیرہ نہیں، صوبہ بہاولپور بحال ہونے کے بعد ایسے کسی وڈیرے کو سر پر نہیں بٹھائیں گے۔ رحیم یار خان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مخدوم احمد محمود نے کہا کہ پنجاب اسمبلی نے متفقہ قرارداد پاس کر کے اپنا کام کر دیا ہے، اب بال وفاق کے کورٹ میں ہے،اگر صدر زرداری 24 مئی کو بہاولپور آئیں تو صوبہ بحالی کا اعلان کر کے کریڈٹ لیں۔ مسلم لیگ فنکشنل پنجاب کے صدر نے کہا کہ وہ جنوبی پنجاب یا سرائیکی صوبے کے مخالف نہیں لیکن صوبہ بہاولپور بحالی کی مخالفت کرنے والے سیاسی خودکشی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پنجاب کے 90 فیصد ادارے لاہور کو سہولتیں دینے میں لگے ہوئے ہیں جس کا خرچ ہم اٹھارہے ہیں، حکومت نے گزشتہ 4 سالوں میں اداروں کی بہتری پر توجہ نہیں دی وہ صرف سیاست کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پنجاب سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker