تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:پروفیسرغفوراحمد کی وفات پر مذہبی،سیاسی اورسماجی رہنماؤں کا اظہارافسوس

bhai pheruبھائی پھیرو(نامہ نگار) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان پروفیسر غفور احمد کی وفات پر مذہبی ، سیاسی اور سماجی رہنماؤں کا اظہار افسوس ۔ پروفیسر غفور احمد ملکی سیاست کا ایک درخشاں ستارہ تھے ۔ انکی وفات سے ملک ایک تاریخ ساز شخصیت سے محروم ہو گیا ہے ۔ رہنماؤں کا پروفیسر غفور احمد کو خراج عقیدت ، تفصیلات کے مطابق نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ،سابق سینٹر و ممبر قومی اسمبلی پروفیسر غفور احمد کی وفات پر امیر جماعت اسلامی ضلع قصور عثمان غنی ، سابق اُمرا میاں مختار احمد ، حافظ نذیر احمد ، اُمیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 142حاجی محمد رمضان ،اُمیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 184سردار نور احمد ڈوگر ، پی پی 183چوہدری عرفان محمود ، جمعیت العلمائے پاکستان کے ضلعی صدر سید ذاکر حسین شاہ ، جمعیت العلمائے اسلام کے رہنما ء مولانا عبید اللہ قاسم ، مولانا عبد العزیز ، مرکزی انجمن تاجراں بھائی پھیرو کے سر پرست شیخ محمد منشاء ،مرکزی ڈسٹرکٹ یونین آ ف جنرلٹس کے صدر تنویر اسلم خاں ، پریس کلب بھائی پھیروکے صدر ملک عبد الحفیظ ، جمعیت اہل حدیث کے رہنماء مولانا محمد حنیف شیر نگری ، پی پی 184کے مسلم لیگ ق کے اُمید وار الحاج محمد ممتاز خالد بھٹی ، عوامی پریس کلب کے ملک محمد اکرام بلا اور دیگر کئی سیاسی سماجی و مذہبی رہنماؤں نے پروفیسر غفور احمد کی وفات کو ایک قومی سانحہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ مرحوم کی وفات سے ملک ایک تاریخ ساز سیاست دان، مصنف ، شعلہ بیاں مقرر ، ماہر تعلیم ،اور بے داغ پارلیمینٹیرین سے محروم ہو گیا ہے ۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اُس کو جوار رحمت میں بلند درجات عطا فرمائے ،اُس کے پسماندگان اور جماعت اسلامی کے ارکان کو صبر جمیل عطا فرمائے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker