تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:پولیس نے چھاپہ مارکربدنام مانہ منشیات فروش سے لاکھوں روپے کی چرس برآمد کرلی

charsبھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو صدر پولیس نے چھاپہ مار کر بد نام مانہ منشیات فروش سے لاکھوں روپے کی چرس کی بھاری مقدار برآمد کر لی ۔ چند ماہ قبل بھی ملزم سے منشیات کی بھاری مقدار برآ مد ہوئی ۔ مگر ملزم ضمانت پر رہا ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر انسپکٹر نصر اللہ بھٹی کو اطلاع ملی کہ علاقے کا بد نام زمانہ منشیات فروز چرس لے کر اپنے گاؤں لمبے جاگیر سے بھائی پھیرو کو آرہا ہے ۔اس پر تھانہ صدر پولیس بھائی پھیرو نے نیاز بیگ نہر پر حیات پُلی کے قریب ناکہ لگا رکھا تھا کہ اسی اثنا ء لمبے جاگیر کا رہائشی رانا محبوب عرف کاکو وہاں آ گیا پولیس نے اُس کی تلاشی لی تو اس کے قبضہ سے لاکھوں روپے کی اعلیٰ کوالٹی کی ساڑھے چار کلو چرس برآمد ہوئی ۔ سب انسپکٹر محمد اسلم نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تھانہ صدر بھائی پھیرو کی حوالات میں بند کر دیا ۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ چند ماہ قبل بھی ملزم کے قبضے سے لاکھوں روپے کی پندرہ کلو چرس برآمد ہوئی تھی ۔ جس کا مقدمہ تھانہ سٹی بھائی پھیرو میں درج ہوا ۔ملزم چند روز قبل ہی ضمانت پر رہا ہو کر گھر آ یا تھا ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker