تازہ ترینعلاقائی

افسوس کہ آج کا مسلمان عبادت سے کوسوں دور جارہا ہے،خالد عطاری

bhai pheruبھائی پھیرو(نامہ نگار) ہمیں ہروقت نبی پاک ﷺکی ذات پر کثرت سے درود پاک پڑہنا چاہئے ۔جو شخص ایک بار درود پاک پڑہتا ہے اللہ پاک اس کے دس گناہ معاف کرکے اسکے دس درجے بلند کردیتا ہے ۔اللہ پاک فرماتا ہے کہ میں نے جن اور انسان اپنی عبادت کیلئے پیدا کئے مگر افسوس کہ آج کا مسلمان عبادت سے کوسوں دور جارہا ہے یہ باتیں دعوت اسلامی کے نگران پاکستان قندھاری کابینہ محمد خالد عطاری نے بھائی پھیرو، جمبرکلاں اور سرائے مغل کے صحافیوں کے اجتماع کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے بتائیں انہوں نے بتایا کہ ہر صبح طلوع ہونے والا سورج پکار پکار کر کہتا ہے کہ آج اگر آپ نے کوئی اچھا کام کرنا ہے تو کرلو پھر یہ وقت لوٹ کر نہیں آئے گا انہوں نے کہا کہ پانچ چیزوں کو پانچ چیزوں سے پہلے غنیمت جانو جوانی کو بڑہاپے سے ،مالداری کو تنگدستی سے پہلے،صحت کو بیماری آنے سے پہلے،فرصت کو مصروفیت سے پہلے اور زندگی کو موت آنے آنے سے پہلے غنیمت جانو ۔انہوں نے بتایا کہ ابو جہل اور ابو لہب نے بھی نبی پاک ﷺکی زندگی میں اپنا وقت گزارا مگر وہ نبی پاکﷺکو جاننے کے باوجود کچھ نہ پاسکے مگر دوسری طرف حضرت ابوبکر صدیق،عمر فاروق،عثمان غنی اور حضرت علی رضوان اللہ تعالیٰ نے اپنی زندگیاں نبی کریم ﷺکے اسوۃالحسنہ کے مطابق گزارکر جنت کے حقدار ٹھہرے اجتماع کے آخر میں صحافیوں کی تعارفی نشست منعقد ہوئی نگران کابینہ نے صحافیوں کا شکریہ ادا کیا اور انہیں دین کی زیادہ سے زیادہ خدمت کرنے کی ہدائت کی۔ پریس کلب بھائی پھیرو ،الیکٹرونک میڈیا کلب ،یونین آف جرنلسٹس ،عوامی پریس کلب اور دیگر صحافیوں نے شرکت ک

یہ بھی پڑھیں  نیا پاکستان ضرور بنے گا۔۔۔۔۔۔۔۔ احسان کا صلہ کون دے گا ؟

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker