تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:منشیات فروشی سے توبہ کرکے شرافت کی زندگی گزارنے والے خاندان کو پولیس کی دھمکیاں

بھائی پھیرو(نامہ نگار)منشیات فروشی سے توبہ کرکے شرافت کی زندگی گزارنے والے خاندان کو پولیس کی دھمکیاں ،رشوت بٹورنے کے لیے قانون کے محافظوں نے پورے خاندان کی زندگی اجیرن بنا دی ،پولیس کے ہاتھوں ستائے جانے والے خاندان کی اعلیٰ حکام سے تحفظ کی اپیل ۔
تفصیلات کے مطابق ۔منشیات فروشی سے توبہ کرنے والے خاندان کے افراد محمد ابراہیم ،محمد وسیم،اصغری بی بی نے صحافیوں کواسٹام پیپر دکھاتے ہوئے بتایا کہ ہم نے مسجد شیر ربانی بشیر ٹاؤن میں مولانا قاری عابد حسین نجمی و دیگر نمازیوں کی موجودگی میں قرآن پاک پر حلف دیا ہے کہ ہم کبھی منشیات فروشی نہیں کریں گے لیکن پھر بھی پولیس ہمیں بلاوجہ آئے روز تنگ کر نے اور پیسے بٹورنے کی خاطر ہمارے گھر پر ریڈ کرتی ہے نہ جانے کیوں پولیس والے ہمیں شرافت کی زندگی گزارنے نہیں دے رہے مزید انہوں نے اعلیٰ حکام کو دی جانے والی درخواستیں دکھاتے ہوئے کہا کہ ہم نے وزیر اعلیٰ پنجاب ودیگر محکمہ پولیس کے اعلیٰ حکام کو بھی درخواستیں دی ہیں مگر ہماری کہیں بھی شنوائی نہیں ہورہی ہے آخر میں دی جانے والی درخواستوں کے گواہان محمد جعفر،بشیر احمد،محمد نذیر،ملک طفیل،محمد جمیل،عبدالرشید،محمد سرور،نیامت علی،شوکت علی،محمد اسماعیل،نوید احمد،محمد منشاء،ظفر اقبال،محمد امین ،محمد اقبال ،قاری عابد حسین نجمی ودیگر نے ارباب اختیار سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ خاندان کو شرافت کی زندگی گزارنے کے لیے انہیں تحفظ فراہم کیاجائے کیونکہ یہ بھی اس ملک کے شہری ہیں اور ان کابھی حق بنتا ہے کہ شرافت کی زندگی گزار سکیں

یہ بھی پڑھیں  ینگ ڈاکٹرز کی تیسرے روز بھی ہڑتال جاری، مریض ذلیل و خوار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker