پاکستانتازہ ترین

طیارے کی تباہی پرصدراوروزیراعظم کااظہارافسوس

اسلام آباد﴿آن لائن ﴾راولپنڈی میں چکلالہ کے علاقے بحریہ ٹاوین کے قریب نجی ایئر لائنکے طیارے کی تباہی اور اس میں سوار127افراد کے جاں بحق ہونے پر قومی رہنماؤں نے دلی افسوس اور صدمے کا اظہار کیا ہے اور لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کی ہے.صدرآصف علی زرداری ،وزیراعظم یوسف رضا گیلانی،وزیردفاع چوہدری احمد مختار،مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سمیت دیگر رہنماؤں نے اس واقعہ پر شدید افسوس اور دلی ہمدردی کااظہار کیا ہے،قومی رہنماؤں نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے.دریں اثنائصدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے طیارے کی تباہی کے واقع کی فوری اور جامع تحقیقات کا حکم دیدیا ہے،اور سول ایوی ایشن حکام سے معاملے کی مکمل جانچ پڑتال کی ہدایت کی ہے

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو فیکٹری ایریا میں مل مالکان سے بھتہ خور گینگ کی مل مالکان کو دھمکیاں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker