پاکستانتازہ ترین

طیارہ حادثہ123میتوں کی شناخت ہوگئی، 110 ورثاکےحوالے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھوجا ائیر لائن کی بدقسمت پرواز کے 123 جاں بحق مسافروں کی شناخت کرلی گئی جبکہ ان میں‌ سے 110 کی میتوں کو ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔ بھوجا ائیر کا جہاز اپنے ساتھ ایک سو ستائیس گھروں کو بھی تباہ کر گیا ۔حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے اور انہیں لواحقین کے حوالے کیا جا رہا ہے ۔ حادثے کے مقام کورال سے امدادی ٹیمیں شواہد اکٹھا کررہی ہیں۔ جہاز کا بلیک باکس بھی مل گیاہے۔ بلیک باکس کو بیرون ملک بھیجا جائے گا ، جس سے تحقیقات میں مزید پیش رفت ہوگی۔بھوجا ائر لائنز کا بوئنگ سیون تھری سیون طیارہ کراچی سے جمعہ کے روز پانچ بج کر پانچ منٹ پر اسلام آباد کیلئے روانہ ہوا لیکن اسلام آباد ائر پورٹ پر نہ اتر پایا اور چھ بج کر چھیالیس منٹ پر راولپنڈی میں کورال کے مقام پر گر کر تباہ ہو گیا ۔ حادثے میں عملے کے 6 ارکان سمیت 127 افراد جاں بحق ہوگئے ۔حادثے کے وقت اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارش ہورہی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں  وفاقی پولیس کا ہم جنس پرستی کے خلاف مہم چلانے کا اعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker