پاکستانتازہ ترین

بھوجاائرلائن حادثہ پرتحریک التوائ آئندہ قیمتی انسانی جانوں کوبچانے کیلئےلائی گئی

اسلام آباد ﴿بیورو رپورٹ﴾ وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ بھوجا ائر لائن حادثہ ایک قومی سانحہ ہے اور اس سے ہمارے سول ایوی ایشن کے ادارے پر بہت سے سوال آتے ہیں یہ تحریک التوائ آئندہ قیمتی انسانی جانوں کو بچانے کیلئے لائی گئی اس لئے تمام کارروائی کو چھوڑ کر اس پر بحث ہونی چاہئے انہوں نے کہا کہ فوری طور پر کچھ ایسے حقائق سامنے آنے چاہئیں جن کے باعث دو تین بنیادوی سوالوں کے جوابات معلوم کئے جاسکتے ہیں انکوائریاں بہت طویل ہوتی ہیں اور عوام بنیادی سہولیات کا فوری جواب چاہتی ہیں انہوں نے کہاکہ تیل کو بچانے کیلئے انسانی زندگیوں کو دائو پر لگایا گیا یا نہیں‘ خراب موسم کے باوجود لینڈنگ کا رسک کیوں لیا گیا انہوں نے کہاکہ 737 ائر کرافٹ 28 سال پرانا جہاز تھا پھر بھی اسے لائسنس دیا گیا جو کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی پر ایک سوالیہ نشان ہے ریگولیٹری اتھارٹی یعنی سول ایوی ایشن خود ہی تحقیقات کررہی ہے جبکہ یہ معاملہ بھی انہی کا ہے وہ اپنی ہی غلطی کیسے نکالے گی انہوں نے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ چاہئے تو یہ تھا کہ بھوجا ائر لائن حادثے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کو کسی ایک ادارے کے ماتحت انکوائری میں شامل کیا جاتا تاکہ اصل حقائق سامنے لائے جاسکتے اس حادثے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی پر انگلیاں اٹھیں اور اسی اتھارٹی کو تحقیقات کا مجاز بھی بنا دیاگیا جو کہ غیر مناسب عمل ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button