پاکستانتازہ ترین

بھوجا ائیر پر عارضی پابندی عائد کر دی گئی

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) وزارت دفاع نے مطلوبہ تعداد سے کم طیارے ہونے پر بھوجا ایئر لائن کے پَر کاٹ دیئے۔ آپریشن پر عارضی پابندی لگانے کے ساتھ ایئرلائن آپریٹنگ سرٹیفکٹ بھی معطل کردیا گیا ہے. نجی فضائی کمپنی بھوجاائیر کے پاس اپنی پروازوں کے لئے اس وقت صرف دو طیارے دستیاب ہیں جبکہ سول ایوی ایشن قوانین کےمطابق نجی ائرلائن کے پاس کم ازکم تین طیارے لازمی ہونے چاہیں۔طیارے مطلوبہ تعداد سے کم ہونے پر وزارت دفاع نے بھوجا ائیرلائن کے آپریشن پر عارضی پابندی عائد کر دی ہے۔ بھوجاائرلائن کا ایک طیارہ بیس اپریل کو اسلام آباد میں گر کر تباہ ہوگیاتھا۔ حادثے میں 127 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔۔۔ بھوجاائیر نے فلیٹ مکمل کرنے کےلئے اسٹارایوی ایشن سے ویٹ لیز پر ڈی سی نائن طیارہ لیاتھا تاہم کچھ دن پہلے یہ طیارہ واپس کر دیا۔
بھوجا ائیرکے انتظامی ذرائع کا کہناہےکہ تین سے چار دن میں ویٹ لیز پر طیارہ حاصل کرلیاجائے گا جس کے بعدآپریشن بحال کرنے کی درخواست کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button