پاکستانتازہ ترین

بھوجاائرلائن کاطیارہ معیارکےمطابق نہ نکلا تولائسنس منسوخ ہوگا

اسلام آباد﴿بیورو رپورٹ﴾وزیردفاع چوہدری احمد مختار نے کہا ہے کہ نجی ائر لائنز کے طیاروں کی کلیئرنس تک پروازوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے، فٹنس سرٹیفکیٹس کے بغیر نجی ائر لائنز کے طیارے پرواز نہیں کرسکیں گے،ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق وزیر دفاع نے تمام نجی ائر لائنز کے طیاروں کی سختی سے جانچ پڑتال کرنے کی ہدایت کی ہے ،ترجمان نے کہا کہ وزیر دفاع نے کراچی ائیرپورٹ پر شاہین ائر لائن کے طیارے میں خرابی اور ہنگامی لینڈنگ کا نوٹس لے لیا ہے ،انہوں نے ڈی جی سول ایوی ایشن کو ہدایت کی کہ تمام ائر لائنز کے طیاروں کا سختی سے معائنہ کیا جائے اور عالمی معیار پر پورا نہ اترنے والے طیاروں کو پرواز کی اجازت نہ دی جائے،ائر لائنز کے طیاروں کو فٹنس سرٹیفکیٹ کے لئے آج پیر سے گراؤنڈ کرنے کا حکم دے دیا گیاہے کہ جب تک چیکنگ کا عمل مکمل نہیں ہوگا طیارے پرواز نہیں کرسکیں گے،طیاروں کی چیکنگ کا عمل 4روز میں مکمل کیا جائے گا،ادھر نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری احمد مختار نے کہا کہ حادثہ کا شکار ہونیوالا بھوجا ائر لائن کا طیارہ عالمی معیار کے مطابق نہ نکلا تو اس کمپنی کا لائسنس منسوخ کردیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ3،4ہفتوں میں آسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button