پاکستانتازہ ترین

بھوجا ایئر نے طیا رہ بیچ دیا ،ملازمین کی چھٹی

کرا چی(مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت دفاع کے حکم پر معطل کی جانے والی نجی فضائی کمپنی بھوجا ایئر نے اپنا ایک طیارہ دوسری نجی فضائی کمپنی کو فروخت کردیا ہے جبکہ ضروری سٹاف کے علاوہ تمام ملازمین کو بغیرتنخواہ دو ماہ کی رخصت پر بھیج دیا ہے۔ بھوجا ایئر لائن کے ترجمان کے مطابق نجی فضائی کمپنی کو فروخت کیا جانے والا طیارہ بوئنگ 737۔400 ہے جو یہ طیارہ بھوجا ائیر کے فضائی بیڑے میں شامل نہیں تھا۔ ترجمان نے ملازمین کو فارغ کرنے اور رخصت پر بھیجنے کی تردید کردی ہے۔ ادھر طیارہ خریدنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی کلیئرنس کے بعد ہی بھوجا ایئر سے یہ طیارہ خریدا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور: پی پی اراکین نے دوسروں کوووٹ دے کر غداری کی، لطیف کھوسہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker