پاکستانتازہ ترین

پشاور:بھوجا ائیر لائن کے دفاتر کو بند کر دیا گیا

پشاور ﴿سٹاف رپورٹر ﴾اسلام آباد میں رونمائ ہونے والے فضائی حادثے کے بعد پشاور میں بھوجا ائیر لائن کے دفاتر کو بند کر دیا ہے اور پشاور کے لئے فلائٹس کو غیر معینہ مدت کے لئے منسوخ کر دیا گیا ۔ائیر بلیو اور بھوجا ائیر لائن کور رونمائ ہونے والے حادثات کے بعد شہریوں کی جانب سے تمام چھوٹے ائیر لائنز کے درجنوں ٹکٹس اندرون ملک اور بیرون ملک کے لئے منسوخ کر دیئے ہیں ۔ جبکہ پی آئی اے کے لئے بکنگ کا عمل تیز ہو گیا ہے ۔ اسلام آباد میں بھوجا ائیر لائن کو رونمائ ہونے والے حادثے کے بعد عوا م کے رد و عمل اور شہریوں کی جانب سے بھوجا ائیر لائن میں سفر کرنے سے انکار کے بعد پشاور سمیت ملک بھر میں بھوجا ائیر لائن کی سفر غیر معینہ مدت کے لئے بند کردی گئی ہے ۔ بھوجا ائیر لائن نے پشاور میں اپنے دفاتر بھی بند کر دیئے ہیں ۔ دفاتر بند کرنے کے علاو ہ ٹریول ایجنٹوں نے بھوجا ائیر لائن کے لئے بکنگ کی سروس بھی بند کر دی ہے

یہ بھی پڑھیں  ایف بی آر کا ٹیکس گوشوارے نہ جمع کروانے والوں کیخلاف کارروائی آغاز

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker