پاکستان

لاڑکانہ: صدرزردار ی اور بلاول بھٹو کی ذوالفقار بھٹوکے مزار پر حاضری

لاڑکانہ(نامہ نگار) گڑھی خدا بخش میں صدر آصف علی زرداری اوربلاول بھٹو نےپیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مزار پر حاضری دی ، فاتحہ پڑھی اور پھول نچھاور کیے۔جبکہپیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی 33ویں برسی کے سلسلے میں ملک بھر سے بڑی تعداد میں کارکن گڑھی خدابخش بھٹو پہنچ رہے ہیں۔ برسی میں شرکت کے لئے مختلف شہروں سے جیالے قافلوں کی صورت میں گڑھی خدابخش پہنچ رہے ہیں،چاروں صوبوں کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان سے بھی پی پی رہنما اور بڑی تعداد میں کارکن پہنچے ہوئے ہیں، جبکہ مزار کے احاطے میں دن بھر قرآن خوانی کا سلسلہ جاری رہا،آج صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے علاوہ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید، گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ اور متعدد پی پی رہنماوٴں نے گڑھی خدابخش بھٹو پہنچ کر شہید ذوالفقارعلی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔برسی کے موقع پر گڑھی خدابخش بھٹو میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  وزیرِاعلیٰ پنجاب کی دیپالپور میں شہید کانسٹیبل عرفان محمود کے گھر آمد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker