پاکستانتازہ ترین

پاکستان کی پہلی ڈاکٹریٹ خاتون انتقال کر گئیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل) کوفی عنان کی ٹیچراورکئی بین الاقوامی یونیورسٹیوں میں پڑھانےوالی ڈاکٹر بی بی قریشی کراچی کےایدھی ہوم میں انتقال کرگئیں۔انہوں نے اپنی میت گھر والوں کے حوالے نہ کرنے کی وصیت کی تھی۔ڈاکٹر بی بی قریشی نوے سال سے زائدعمر میں ایدھی ہوم نارتھ کراچی میں انتقال کرگئیں۔ وہ قیام پاکستان کے بعد وطن آنے والی قابل ترین خواتین میں سے ایک تھیں۔ اُنہوں نے علی گڑھ اور برطانیہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔ معاشیات میں پی ایچ ڈی یافتہ بی بی قریشی نے پاکستان ،کینیا، گھانا، زمیبیا سمیت کئی ممالک کی جامعات میں پڑھایا ۔گھانا میں اقوام متحدہ کے سابق سیکریٹری جنرل کوفی عنان بھی ان کے شاگرد تھے۔انہوں نےشادی نہیں کی اور رشتہ داروں نے قابل ترین خاتون کی قدر نہ کی۔ بڑھاپے میں وہ ایدھی سینٹر منتقل ہوئیں ۔ میڈیا میں خبر آنے پرگورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباداورڈاکٹر بی بی کے کئی شاگردوں نے انہیں ساتھ رہنےکی دعوت دی۔لیکن انہوں نے کہیں اور جانے سے انکار کردیا۔ ایدھی سینٹر کے ترجمان کے مطابق ڈاکٹر بی بی قریشی کو کوئی رشتہ دار لینے نہیں آیا۔ ڈاکٹر بی بی کی وصیت کے مطابق میت ان کے اہلخانہ کے حوالے نہیں کی جائےگی۔

 

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button