پاکستانتازہ ترین

27 دسمبر کو بےنظیر پرحملے سے متعلق اہم انکشاف کروں گا،رحمان ملک

چترال(نمائندہ خصوصی) وزیر داخلہ رحمان ملک کہتے ہیں وہ ستائیس دسمبر کو بینظیر شہید پر حملے سے متعلق اہم انکشاف کریں گے، رحمان ملک نے کہا اب اگر افغانستان سے کوئی حملہ ہوا اور ایک بھی شہری مارا گیا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔چترال میں پاسپورٹ آفس کے افتتاح کے موقع پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ پانچ سالوں کے دوران ہم نے دہشت گردوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے مختلف مقدمات کے تحت جیلوں میں پینسٹھ چترالیوں کے مقدمات ختم کرنے کا اعلان کیا جبکہ ا سکاؤٹس کی پلاٹون دس سے بیس کرنے اور بارڈر پولیس کی تعداد چار سو سے بڑھا کر پندرہ سو کرنے کا بھی اعلان کیا۔ رحمان ملک نے ہدایت کی کہ پاسپورٹ آفس اور نادرا میں چترال کے رہائشیوں کو ملازمتیں دی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں  پتوکی:ڈینگی کی روک تھام اورعوامی شعورکی بیداری کےلئےخصو صی ٹیم چلائی جارہی ہے،شاہ رخ نیازی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker