تازہ ترینسائنس و آئی ٹی

تاریخ کے سب سے بڑے ڈائناسور کی دریافت

ارجنٹائن میں قدیم حیوانات کی باقیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ حال میں دریافت ہونے والے ڈائناسور کی باقیات سے پتا چلتا ہے کہ یہ دنیا پر اب تک پائی جانے والی سب سے بڑی مخلوق تھے۔ سائنس دانوں نے یہ بات اس جاندار کی ہڈیوں کی بنیاد پر کہی ہے۔ سائنسدانوں نے بتایا کہ اس کی لمبائی 40 میٹر اور اونچائی 20 میٹر رہی ہوگی۔ اس ہڈی کا وزن 77 ٹن ہے جو کہ 14 افریقی ہاتھیوں کے وزن کے برابر ہے اور یہ اس سے پہلے دریافت کیے جانے والے ارجنٹائینی سورز کے ریکارڈ وزن سے بھی سات ٹن زیادہ ہے۔ سائنسدانوں کا خیال ہے کہ یہ ٹیٹینوسور کی نئی قسم کا جاندار ہے اور سبزیاں کھانے والا یہ جاندار چونے کے زمانے سے تعلق رکھتا ہے۔ ارجنٹائن میں پیٹاگونیا کے ٹریلیو سے 250 کلومیٹر مغرب میں لا فیچا کے نزدیک ایک ریگستان میں پہلی بار ایک مقامی کسان اس کے باقیات سے ٹکرایا تھا۔ اس کے بعد ایڈیجیو فیروگلیو کی قدیم حیاتیات کے میوزیم کے ڈاکٹر جوز لوئی کاربا لیڈو اور ڈاکٹر ڈیگو پول کی قیادت میں اس کی کھدائی کی گئی۔ انھوں نے سات جانوروں کی مجموعی طور پر 150 ہڈیاں کھود کر نکالیں جن میں تمام کی تمام بہتر صورت میں تھیں۔ ابھی تک یہاں پائے جانے والے ان جانوروں کا کوئی نام نہیں دیا جا سکا ہے بی بی سی نیچرل ہسٹری کی ایک ٹیم وہاں پہنچی اس وقت سائندانوں کو احساس ہوا کہ یہ دریافت کس قدر عظیم تھی۔ انھوں نے سب سے بڑی ہڈی، جو جانگھ کی تھی، کی پیمائش کی اور پھر اس کے وزن کا انداہ لگایا جو کہ 77 ٹن کے لگ بھگ تھا۔ تحقیق کرنے والوں نے بی بی سی کو بتایا: ’ان ہڈیوں کے سائز کو دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ یہ پہلے دریافت کیے جانے والے کسی بھی دیو قامت جانور سے بڑا ہے اور یہ نیا ڈائناسور تھا اور اس زمین پر اب تک پایا جانے والا سب سے بڑا جاندار ہے۔‘ انھوں نے بتایا کہ ’اس کی لمبائی سر سے دم کے آخری سرے تک 40 میٹر تھی۔ اپنی گردن کو اٹھا کر جب وہ کھڑا ہوتا تو اس کی اونچائی 20 میٹر ہوتی جو کہ سات منزلہ عمارت کے برابر ہے۔‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’اندازے کے مطابق یہ سبزی خور جاندار تقریباً 10 کروڑ سال قبل پیٹاگونیا کے جنگلوں میں رہا ہوگا۔ اس کی عمر کا اندازہ ان چٹانوں کی عمر سے لگایا گیا ہے جن میں ان کی ہڈیاں پائی گئی ہیں۔‘ 

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker