پاکستانتازہ ترین

بجلی چوری کی روک تھام کے لیئے قانون سازی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)  حکومت نے قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی نشستیں بڑھانے اور بجلی چوری کی روک تھام کے لیئے قانون سازی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پارلیمنٹ ہاوس میں وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں قومی اسمبلی کے رواں اجلاس میں ممکنہ قانون سازی پر تفصیلی بریف کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بجلی چودری کی روک تھام اور بلوں کی وصولی کے لیئے قانون سازی کی جائے گی تاکہ بچلی چوروں کا قانون کی گرفت میں لایا جا سکے۔ اجلاس میں ااقلیتوں کی قومی اسمبلی میں نشستیں بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ وزیراعظم نے اجلاس میں سرکاری ملازمتوں میں اراکین اسمبلی کا کوٹہ مختص کر نے کی یقین دہانی کرائی۔وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ انتخابات کا سال ہے اراکین اسمبلی اپنے حلقوں پر توجہ دیں اور انتخابات کی تیاری شروع کردیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے جن پر اتحادیوں کی مدد سے قابو پایا جائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ توانائی بحران کے حل اور لوڈ شیڈنگ سے نجات کے لیئے ٹھوس اقدامات کیئے جا رہے ہیں وزیراعظم نے اراکین کو حلقہ عوام سے قریبی رابطے کی بھی ہدایت کی ۔

یہ بھی پڑھیں  جاپان میں 4 سال بعد ایٹمی ری ایکٹر نے پھر کام شروع کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker