پاکستانتازہ ترین

آصف زرداری اجازت دیں تو ہفتے کے اندر وفاقی حکومت گرا دیں گے، بلاول بھٹو

کراجی(مانیٹرنگ سیل) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر آصف علی زرداری اجازت دیں تو ہم ایک ہفتے کے اندر تحریک انصاف کی وفاقی حکومت گرا سکتے ہیں۔ صرف 6 سیٹوں کی بات ہے۔ بلاول بھٹو زرداری پیر کو سابق رکن قومی اسمبلی مقتول علی رضا عابدی کے گھر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کے لیے پہنچے۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو حکومت کرنا تو آتا نہیں تھا اب معلوم ہوا ہے کہ ان کی ریاضی بھی کمزور ہے کیوں کہ میرے پاس سندھ میں 99 سیٹیں ہیں اور تحریک انصاف کو ہماری حکومت گرانے کے لیے 49 اراکین اسمبلی کی ضرورت ہوگی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ صرف 6 سیٹوں کی بات ہے۔ اگر آصف علی زرداری اجازت دیں تو ہم ایک ہفتے کے اندر تحریک انصاف کی حکومت کا تختہ دھڑن کردیں گے۔ جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کی جے آئی ٹی رپورٹ کے بارے میں بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت اور جے آئی ٹی کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا ہے۔ یہ جعلی اور جھوٹی جے آئی ٹی رپورٹ ہے۔ ہم ماتحت عدالت میں اپنا کیس لڑیں گے اور ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ جو عوامی مسائل حل کرنا نہیں چاہتے وہی لوگ وزیراعلیٰ سندھ کی تبدیلی کا مطالبہ کر رہے ہیں مگر سندھ کے عوام یہ سازش ناکام بنا کر وزیراعلیٰ کو کسی صورت تبدیل نہیں ہونے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  Next Performerse

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker