پاکستانتازہ ترین

بلال بھٹو زرداری ہی ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے،نرگس فیض ملک

bilawalلاہور(نامہ نگار) پاکستان پیپلزپارٹی کی رکن پنجاب اسمبلی نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ بلال بھٹو زرداری ہی ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ بھٹو خاندان نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے اور اس خدمت کی وجہ سے بھٹو خاندان آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہے،ذوالفقارعلی بھٹوشہید،بے نظیر بھٹو شہید اور آصف علی زرداری نے ہمیشہ ملک کے مفاد میں فیصلے کئے ہیں ،بھٹو خاندان قربانیوں کی داستان ہے ،پیپلزپارٹی ملک کی سب سے بڑی جمہوری قوت ہے اس قوت سے ٹکرانے والاہمیشہ شکست کھا تا رہا ،بلاول بھٹوزرداری کی قیادت میں پیپلزپارٹی مزید فعال ہوگی اور بہترین انداز میں عوام کی خدمت کرے گی ،عوام جانتے ہیں کہ ان کے مسائل کا حل صرف پیپلزپارٹی کے پاس ہے ،بلال بھٹوزرداری کی سربراہی میں پیپلزپارٹی کے کارکنان گلی گلی پھیل کرعوام کے مسائل کریں گے اور آمریت کی باقیات اسی طرح پریشان رہے گی ۔

یہ بھی پڑھیں  عمران نے ایک سال میں کونسا وعدہ پورا کیا،شہید کے والد پھٹ پڑے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker