پاکستانتازہ ترین

عوام کی فلاح اور بہتری کیلئے تمام فیصلے باہمی مشورے سے کیے:بلاول بھٹو

کراچی(مانیٹرنگ سیل)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے انہوں نے اور سابق صدر زرداری نے مل کر کام کیا ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں بلاول بھٹؤ زرداری کا کہنا تھا کہ عوام کی فلاح اور بہتری کے لیے پارٹی کے اندر تمام فیصلے باہمی مشورے سے کیے جاتے ہیں اور پارٹی قیادت ماضی کی طرح کارکنان اور جیالوں کو تمام فیصلوں میں ساتھ لے کر چلے گی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تنظیمی تبدیلی ایک مستقل مشق رہی ہے اور پارٹی کے اندر ایسے تمام فیصلے باہمی مشورے سے کیے جائیں گے تاکہ نئے اور پرانے چہرے مل کر اس ملک سے غربت، جہالت، انتہاپسندی اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے کام کریں۔

یہ بھی پڑھیں  سبی: حکومت کے تعلیمی ایمر جنسی کے بلند وبانگ دعوے صرف دعوے ہی رہ گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker