پاکستانتازہ ترین

پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کے لئے مکمل طور پر پرعزم ہے،بلاول بھٹو

BILAWAL-BHUTOکراچی (نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے عوام کی امنگوں کے مطابق الگ صوبہ بنانے کے لئے مکمل طور پر پرعزم ہے اور امید کی جاتی ہے کہ پیپلز پارٹی نے جن کوششوں کا آغاز کیا ہے ، ان سے باالآخر جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کے جائز حقوق ملیں گے۔ وہ بدھ کو بلاول ہاؤس میں پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم شہاب الدین سے بات چیت کررہے تھے۔ مخدوم شہاب الدین نے پارٹی کے چیئرمین کو جنوبی پنجاب کی سیاسی صورتحال سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ قبل ازیں وفاقی وزیر فاروق ایچ نائیک نے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور حکومت و پارٹی سے متعلق قانونی معاملات سے متعلق انہیں بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں  پھولنگر: کرپشن کے ناسور نے ملک کو کھوکھلا کر دیا ہے ،لیاقت بلوچ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker