پاکستانتازہ ترین

مشرف کو اپنی ماں کا قاتل سمجھتا ہوں، بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ پرویز مشرف کو اپنی ماں کا قاتل سمجھتے ہیں۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں جب ان سے پوچھا گیا کہ جب آپ حکومت کو ذمہ دار قرار دیتے ہیں تو اس وقت پرویز مشرف صدر تھے،تو کیاآپ اپنی والدہ کے قتل کا الزام ان پر عائد کرتے ہیں ؟اس پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میں ان کو اپنی ماں کے قتل کا ذمہ دار سمجھتا ہوں۔ جب ان سے اس کی وجہ پوچھی گئی تو بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مشرف جانتاتھا۔وہ خطرے سے آگاہ تھا،اس نے ماضی میں خود میری ماں کو دھمکی دی تھی ،اس نے کہاتھا کہ تمہاری سیکیورٹی کا تعلق براہ راست ہمارے تعلقات اور ہمارے تعاون پر ہے،جب اس نے ایمرجینسی نافذ کی تو واضح ہوگیا کہ وہ ملک میں جمہوریت واپس نہیں لانا چاہتااور میری ماں نے اس کے خلاف مزید آواز اٹھانا شروع کردی اورجس کے بعدان کی سیکیورٹی کم کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں  راولپنڈی انتظامیہ کا طاہرالقادری کو ریلی کی اجازت دینے سےانکار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker