پاکستانتازہ ترین

بلاول بھٹو کا18اکتوبر کو ریلی نکالنے کا اعلان

کراچی (مانیٹرنگ سیل) پیپلز پارٹی کے سربراہ نے یوم عاشور پر ظلم کیخلاف سیاسی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم دُہرا دیا، سانحہ کارساز کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے سولہ اکتوبر کو ریلی نکالنے کا بھی اعلان کیا۔ یوم عاشورہ کے موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جہاں جہاں ظلم ہوگا، وہاں کربلا ہوگا۔ یوم عاشور پر قوم کو راہ حق پر چلنے کا پیغام دیتا ہوں، کی عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے، محرم حضرت امام حسینعاشورہ ہمیں بی بی زینب کی یاد دلاتا ہے، بی بی زینب کی جدوجہد دنیا کی تاریخ کا بے مثال باب ہے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی جدوجہد ظلم کیخلاف رہی ہے، 18اکتوبر 2007 سیاسی تاریخ کا بدترین واقعہ ہے، اس موقع پر بلاول بھٹو نے ریلی نکالنے کا اعلان بھی کیا، بلاول نے ریلی سے متعلق لائحہ عمل بتاتے ہوئے کہا کہ 16اکتوبر کو سلام شہداء ریلی لیکر میں خود کارساز جاؤں گا، ریلی بلاول ہاؤس سے صبح10بجے لیکر جاؤں گا، یقین ہے کہ اس سفر میں عوام میرے ساتھ ہوں گے۔ پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ حق کی راہ میں اُن کی والدہ نانا سمیت ہزاروں ساتھیوں نے جان کا نذرانہ دیا جو بھلائے نہیں بھلایا جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں  رابطہ اور امیدصرف اللہ سے جوڑ لیجئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker