پاکستانتازہ ترین

مسلم لیگ (ن) کے عدلیہ پر حملے ناقابل برداشت ہیں: بلاول بھٹو

کراچی(مانیٹرنگ سیل) پاکستان پیپلز پارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شریف خاندان ایک بار پھر عدلیہ کے ذریعے من پسند فیصلے صادر کرانا چاہتا ہے، مسلم لیگ (ن) کے عدلیہ پر حملے ناقابل برداشت ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا، بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی عدلیہ کے خلاف حملے، بلیک میلنگ بالکل برداشت نہیں، شریف خاندان جو چاہتا ہے ایسا قطعی ہونے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب فیصلے شریف خاندان کی ڈکٹیشن کے مطابق ہوں تو انہیں انصاف لگتا ہے، ماضی میں ان کی جسٹس (ر) قیوم کو کام ہی اصل سازش تھی، ٹیلیفون کالز عدلیہ کو نشانہ بنانے کے مترادف ہے۔ بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پاناما پر سپریم کورٹ کا فیصلہ ان کو سازش لگتی ہے، شریف خاندان جھوٹ، دھوکے باز اور منافقت کے ماہر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان میں سکہ اسلام آباد کا حکم واشنگٹن کا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker