پاکستانتازہ ترین

صدرزرداری نے پاک فوج کابھرپوردفاع کیا،بلاول

اسلام آباد( مانیٹرنگ سیل) پاکستان کی حکمران جماعت پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری ایبٹ آباد آپریشن کے بعد صدرمملکت آصف علی زرداری نے پاک فوج کا بھرپور دفاع کیا۔مرکزی دارالحکومت اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اصغرخان کیس سے ثابت ہوگیا کہ پیپلزپارٹی کا مینڈیٹ چرایا گیا،اختلافات کے باجود پیپلزپارٹی نے مفاہمت کی سیاست کو فروغ دیا۔بلاول بھٹوکے مطابق سوات میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والی 8سالہ طالبہ ملالہ یوسف زئی کسی کی ایجنٹ نہیں بلکہ محب وطن پاکستانی ہیں۔اس موقع پر ا ن کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان ڈرون حملوں کے خلاف ہےاور امریکا پر واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ ڈرون حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے امریکا سے مطالبہ کیا کہ وہ عالمی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئےفوری طور پر ڈرون حملےبند کرے ۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے مزید کہا کہ پاکستان حالت جنگ میں ہے اور اس بارے میں دو رائے نہیں ہونی چاہیے، بے نظیر بھٹوکے قتل میں طالبان کا ملوث ہونا ثابت ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  راولپنڈی:سیاسی مخالفین کے پاس عوامی فلاح و بہبود کا کوئی ویژن نہیں ، محمد شاہد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker