کراچی (مانیٹرنگ سیل) سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کی بلاول ہاؤس جانے کی کوشش پر پولیس نے لاٹھی چارج کردیا، واٹر کینن کا بھی استعمال کیا گیا، متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سندھ حکومت اور احتجاجی اساتذہ کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے، جس کے بعد سرکاری اسکولوں کے اساتذہ نے بلاول ہاؤس کی جانب جانے کی کوشش کی، پولیس نے مظاہرین کو راستے میں ہی روک لیا، لاٹھی چارج کیا اور منتشر کرنے کیلئے واٹر کینن کا بھی استعمال کیا گیا۔ پولیس نے بلاول ہاؤس کی جانب جانے والے کئی اساتذہ کو بھی حراست میں لے لیا۔
یہ بھی پڑھیے :
آئندہ 24گھنٹوں میں ملک بھر میں بارشوں کا امکان
جولائی 12, 2012