پاکستانتازہ ترین

بدامنی کے واقعات میں لیاری کا کوئی غیرت مند شامل نہیں،بلاول ہاؤس

کراچی﴿نامہ نگار﴾بلاول ہاؤس کے ترجمان اعجاز درانی نے کہا ہے کہ لیاری میں دہشت گردی اور بدامنی کے واقعات میں لیاری کا کوئی غیرت مند شامل نہیں ۔ ترجما ن نے کہا کہ لیاری کے غیور اور غیر ت مند مزدوروں کے خلاف وہی لوگ سازشی عمل میں مصروف ہیں جنہوں نے پورے بھٹو خاندان کو قتل کیا۔ ترجمان اعجاز درانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جاگ پنجابی جاگ ‘‘ سندھو دیش ، آزاد بلوچستان اور جناح پورے کے نعرے لگانے والے لیاری کے مظلوم لوگوں کی جمہوری حاصلات کو کیش کرانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ اسی وجہ سے آج جنرل ضیائ کی کوکھ سے جنم لینے والے نام نہاد شریف خاندان کے لوگ ی لیا ری کے لیے مگر مچھ کے آنسوبہارہے ہیں حالانکہ انہی آمروں کی باقیات نے کبھی جنرل ضیائ اور کبھی مشرف کے کندھوں پر چڑھ کر لیاری کے لوگوں پر کوڑے برسائے اور آج جنرل ضیائ کی کوکھ سے جنم لینے والے یہی لوگ لیاری میں دہشت گردی کی وارداتوں کی حمایت کررہے ہیں اور پاکستان کے خلاف نعرے لگانے والوں کو اپنا بھائی کہلا کر ان کے ساتھ اتحاد کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں  سپریم کورٹ نےملک ریاض پرتوہین عدالت کی فرد جرم عائد کردی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker