پاکستانتازہ ترین

2018 میں وزیراعظم بن جاؤں گا : بلاول بھٹو زرداری

لاہور(مانیٹرنگ سیل)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے سیاسی مستقبل کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا کہتے ہیں دو ہزار اٹھارہ میں انتخابات جیت کروزیراعظم بنیں گے ۔ ایوان صدر اور وزیراعظم ہاؤس میں پیپلزپارٹی کا جھنڈا لہرائے گا ۔ تفصیلات کےمطابق  دو ہزار اٹھارہ کے عام انتخابات میں ابھی ایک سال سے زائد کا وقت باقی ہے تاہم وزیراعظم بننے والوں کی فہرست میں اضافہ ہو تا جا رہا ہے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے لاہور میں کارکنوں سے خطاب میں  وزیراعظم بننے کابڑا اعلان کردیا۔t  بات یہیں ختم نہیں کی بلکہ  پیپلزپارٹی کو بھی دو ہزار اٹھارہ کی بڑی پارٹی قرار دے دیا ، بلاول بھٹو زرداری نے دو ہزار اٹھارہ میں  ایوان صدر اور وزیراعظم ہاؤس پر پیپلزپارٹی کا جھنڈا لہرانے کا دعوی بھی کیا ۔ اب سوال یہ ہے کہ پیپلزپارٹی دو ہزار تیرہ کے عام انتخابات میں اور اب تک ہونے والی تمام ضمنی انتخابات میں سندھ کے سوا کہیں بھی خاطر خواہ کاررکردگی نہیں دکھا سکی تو دو ہزار اٹھارہ میں ایسا کیا ہونے جا رہا ہے کہ بلاول بھٹو نے وزیراعظم بننے کی پیش گوئی کر دی جبکہ پی پی اٹھہتر جھنگ کا نتیجہ بھی اُن کے سامنے ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button