پاکستانتازہ ترین

پانامہ فیصلے میں تاخیر ن لیگ کا کمال ہے، بلاول بھٹو زرداری

لاہور(مانیٹرنگ سیل) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ انہیں اور پوری قوم کو اس فیصلے کا شدت سے انتظارہے ۔ لاہورمیں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے سیالکوٹ میں پارٹی پروگرام روکنے کی مذمت کرتے ہوئے پنجاب حکومت کوآڑے ہاتھوں لیا، بلاول بھٹوزرداری کہتے ہیں دنیا کو دکھانا ہے کہ پانامہ کا فیصلہ ہوا ہے پانامہ عالمی معاملہ ہے قوم فیصلے کی منتظر ہے ۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سیالکوٹ میں ہمارا پروگرام تھا پنجاب پولیس نے اجازت کے باوجود اسے روک دیا، ہمارے تو بڑے بڑے پروگرام آنے والے ہیں انہیں کیسے برداشت کریں گے،ہم ن لیگ کے اس غیر جمہوری رویے کی مذمت کرتے ہیں۔ بلاول بھٹوزرداری نے پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدرمخدوم احمد محمود کی رہائشگاہ پر پارٹی میٹنگ کی اورپارٹی کے نائب صدرمیاں منظوروٹوکے سسر کے انتقال پران کے گھرجارکراظہارتعزیت بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker