اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل) آئیسکو نے پاک سیکریٹیرٹ کی بجلی کاٹ دی جس میں تمام وزارتوں کی دفاتر واقع ہیں۔ یہ بجلی بلوں کی عدم ادائیگی کی جہ سے کاٹی گئی ہے۔ کیپٹل ڈویلپمٹ اتھارٹی جو کہ سیکریٹیریٹ کے بلوں کی ادائیگی پر مامور ہے نے ڈیڑھ ارب ڈالر کے بل ادا کرنے ہیں جس میں التوا ہو راہ تھا۔وزارت پانی و بجلی ہدایت پر یہ بجلی کاٹ دی گئی ہے۔ اس سے پہلے بھی سی ڈی اے کی طف سے چلنے والے ایک ڈیم اور کئی ٹیوبویل بھی بند رہے ہیں تا ہم اس میں سی ڈی ایکی لا پرواہی کا زیادہ کردار ہے۔اس کے بعدسی ڈی اے کی طرف سے یقین دہانی کروائی گئی کہ بل ادا ہوجائیں گے جس پر بجلی ایک دفعہ بحال ہونے کے بعد دوبارہ پھر کاٹ دی گئی ہے۔